Friday, June 26, 2026
 

وزیراعظم آئندہ ماہ ایران کا دورہ کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین میں شرکت متوقع

 



وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں انکی ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین میں شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورۂ ایران کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ایرانی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل