Friday, June 26, 2026
 

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 



بلوچستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ اس کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بج کر 58 منٹ پر بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے جغرافیائی نقاط 30.40 درجے شمالی عرض بلد اور 69.68 درجے مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل