Monday, September 09, 2024
 

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

 



 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسویشن شفقت تارڑ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  سپریم کورٹ  کے فیصلے  پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن اور وکلا نے فیصلے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ثانی کیس فیصلے سے آئین پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کو نقصان پہنچا، سپریم کورٹ حالیہ فیصلے پر نظرثانی کرکے اسے درست کرے۔

 

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل