Friday, March 14, 2025
 

ایچ ایس وائی نے ہالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، سیریز میں کونسا اہم کردار کر رہے ہیں؟

 



پاکستان کے فیشن آئیکون حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی اب فیشن کی دنیا سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ایچ ایس وائی نہ صرف ڈزنی پلس کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ سیریز ’ڈیلی بوائز‘ کی پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں اپنا آن اسکرین ڈیبیو بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ایسا کام کرنے والے واحد پاکستانی ڈیزائنر ہیں جن کی ملبوسات ہالی ووڈ کی سیریز کا حصہ ہوں گی بلکہ وہ خود بھی اسی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy) احمد ابراہیم اور جینی کونر (گرلز) کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈیلی بوائز کا پریمیئر 6 مارچ کو Hulu اور Disney+ پر ہوا جس میں مزاحیہ اور سنسنی خیز داستان پیش کی گئی ہے جو ایک پاکستانی نژاد امریکی خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ ایچ ایس وائی نے اس سیریز کی آٹھویں اور نویں قسط میں مرکزی کرداروں کے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں اور انہیں قسطوں میں وہ آن اسکرین جلوہ گر ہوں گے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل