Saturday, February 22, 2025
 

"چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت گروپ مرحلے سے باہر ہوجائے گا"

 



قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا محمد عامر نے کہا کہ گروپ اے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان کی جگہ کون نام کا اعلان ہوگیا سابق کرکٹر نے ایک اور پیشگوئی کی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دبئی میں گروپ میچ کے دوران بھارت کو شکست دے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل