Loading
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انٹرنیشنل پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنیوالے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ کِس فرنچائز نے شاہین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟ میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔ بی بی ایل لیگ میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی تاہم محض 7 کھلاڑی فرنچائزز کا بھروسہ حاصل کرسکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل