Tuesday, July 01, 2025
 

شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

 



پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنماؤں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی اور حکومت سے مزاکرات کو بانی چئیرمین سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔ خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد،، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔ خط  میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مزاکرات ہیں، مزاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، سیاسی سطح پر بھی مزاکرات ضروری ہیں اور مقدرہ کی سطح پر بھی مزاکرات ضروری ہیں۔ خط  میں کہا گیا کہ مزاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے، تحریک انصاف کے لاہور کے اسیر رہنماؤں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کے لئے عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ لیڈرشپ وسیع مشاورت کر سکے، ملاقات کے اس عمل کو وقت فوقتا جاری رکھنا ہو گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل