Friday, October 18, 2024
 

مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر میسی بھی بھڑک گئے

 



  کراچی: اولمپکس میں ارجنٹائنی ٹیم کی مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر لیونل میسی بھی بھڑک اٹھے۔

کپتان نے پیرس گیمز میں ٹیم کے پہلے میچ میں مراکش کی دوسرے درجے کی ٹیم کے خلاف میدان میں اترنا مناسب نہیں سمجھا، اس مقابلے میں ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں فٹبال کا پہلا میچ ہی  ہنگامہ آرائی کی نذر

آخری لمحات میں جب ٹیم مقابلہ برابر کرنے والی تھی تو تماشائی گراؤنڈ میں گھس آئے، انھوں نے بوتلیں پھینکیں اور ارجنٹائن کے خلاف نعرے لگائے جس پر کھیل معطل کردیا گیا۔

آخری چند سیکنڈز کا کھیل بند دروازوں کے پیچھے مکمل کیا گیا، میسی اور ٹیم منیجر نے اس مقابلے کو سرکس قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل