Friday, October 18, 2024
 

چین کا بھارت کو تائیوان کا قونصل خانہ کھولنے پر انتباہ

 



بیجنگ: بھارت میں تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولے جانے پر چین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر بھارت احتیاط سے کام لے۔

بیجنگ سے ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق ون چائنا پالیسی، بھارت کی جانب سے کیا گیا سنجیدہ سیاسی عہد ہے جو چین بھارت تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت اپنے وعدوں کی سختی سے پابندی کرے اور تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے سے گریز کرے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز تائیوان کا تیسرا قونصل خانہ کھولا گیا ہے۔ بھارت میں اس سے قبل نئی دہلی اور چنئی میں تائیوان کے قونصلیٹ موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل