Friday, October 18, 2024
 

پاکستان سے سیریز: بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی جانچ کا پلان تیار

 



  کراچی: پاکستان سے سیریز کیلیے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی جانچ کا پلان تیار  کرلیا گیا، 2 انٹرااسکواڈ میچز میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کو پرکھا جائے گا، شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم جیسے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، اگست میں بنگال ٹائیگرز 2 طویل فارمیٹ کے میچز کیلیے پاکستان کا رخ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ ختم ہونے پر دنیا کے بیشتر کھلاڑی فرنچائز کرکٹ میں مصروف ہوگئے تھے، مگر اب پھر سے باہمی کرکٹ  شروع ہوچکی ہے، بنگلہ دیش کے بھی کھلاڑی فرنچائز لیگز سے فارغ ہوچکے اور ان کی توجہ پاکستان کے آئندہ ماہ شیڈول ٹیسٹ ٹور پر مرکوز ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پہلے ہی چٹاگانگ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،اب 2 انٹرااسکواڈ میچز کا انعقاد کیا جارہا ہے، پہلا جمعرات کو شروع ہوگیا،اس کا اختتام جمعے کو ہونا ہے،، اس کے بعد کھلاڑی اگلے 2 روز آرام کریں گے، 30 جولائی سے سہ روزہ3 روزہ میچ کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ان میں شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم جیسے سینئر کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے، ٹیسٹ سیریز سے قبل کچھ سینئرز کو اے ٹیم کی جانب سے بھی میچ پریکٹس کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا ، دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم 3 ستمبر سے کرے گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم پانچویں اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے، گرین کیپس کی پرسنٹیج 36.36 اور ٹائیگرز کی 25 ہے۔ رواں ماہ کے اختتام پر پاکستانی ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان بھی متوقع ہے،وہ اگست کے اوائل میں تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے، اس کے بعد حتمی اسکواڈ منتخب ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل