Loading
واشنگٹن: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔" وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل