Tuesday, April 15, 2025
 

مسلم مخالف وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے

 



نئی دہلی: بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے خلاف مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج اور پرتشدد واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ مسلمانوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یہ احتجاج پورے بھارت میں پھیل چکا ہے، خاص طور پر بنگال کے مرشدآباد علاقے میں شدید ہنگامے دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے بھارتی پولیس کی موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی اور پولیس کی بس بھی نذر آتش کر دی۔ مظاہروں کی شدت بڑھنے کے ساتھ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی۔ پولیس کے ظلم و ستم کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ عوام کے سڑکوں پر نکلتے ہی پولیس نے طاقت کا استعمال شروع کر دیا، جس سے مزید کشیدگی پیدا ہوئی۔ وقف بل کے خلاف اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔ اس بل کو بھارتی سپریم کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کی کوشش پر وزیر اعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل