Sunday, April 05, 2026
 

قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو جھوٹا قرار دے دیا

 



تہران/واشنگٹن: ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خاندان کی دو خواتین کو امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ زینب سلیمانی نے واضح بیان میں کہا کہ امریکا نے جن دو خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ خبر حقیقت کے برعکس ہے۔ دوسری جانب قاسم سلیمانی کی ایک اور بیٹی نرگس نے بھی ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک قاسم سلیمانی کے خاندان یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی بھی امریکا میں مقیم نہیں رہا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا تھا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی، جو مبینہ طور پر قاسم سلیمانی کی رشتہ دار ہیں، کو امریکا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ دونوں خواتین گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اب ان کے گرین کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ایرانی حکام اور سلیمانی خاندان کی جانب سے اس دعوے کی تردید کے بعد اس معاملے پر مزید وضاحت اور حقائق سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل