Loading
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو اہل خانہ کے ہمراہ آف لوڈ کردیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے پاکستانی پاسپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کابل جانےوالے جلال الدین کو اہل خانہ کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا۔
اس سےقبل 6 سے 7 بار افغانستان کا سفر کرنے والا ملزم اس بار اپنے دو بچوں اور اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہا تھا،ملزم کے موبائل فون سےتحریک طالبان سے متعلق ویڈیوزاور تصاویر بھی برآمد ہوئیں، کراچی کے رہائشی ملزم سے افغان سیٹیزن کارڈ سمیت پاکستان سے واپس جانے والے افغان شہریوں کی فہرست بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کے مطابق افغانستان میں کاروبار کے لیے درکار شرط کے مطابق افغان سیٹیزن کارڈ ایجنٹ سے 25 ہزار افغانی کرنسی کے عوض حاصل کیا تھا، افغانستان میں کنسٹرکشن بزنس کے آغاز سمیت افغان دستاویزات کے حصول میں اسکے پڑوسی نے معاونت کی تھی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل