Sunday, April 05, 2026
 

خیبرپختونخوا میں بازار، شادی ہال، ریسٹورنٹ کے جلد بند کرنے کا حکم

 



خیبرپختونخوا حکومت نے انرجی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت تمام بازار، شاپنگ پلازا، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔ کے پی حکومت کی جانب سے بجلی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، ایمرجنسی کا نفاذ شام کے اوقات میں توانائی کی بچت ممکن بنانے کے لیے کیا جارہا ہے، انرجی ایمرجنسی کا اطلاق ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔اعلامیے کے مطابق تمام بازار، شاپنگ پلازے، کمرشل مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے، رات کو کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 9:00 بجے تک ختم کی جائیں گی۔ دیگر اضلاع میں تمام بازار، شاپنگ پلازے اور کمرشل سرگرمیاں رات 8:00 بجے تک بند ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 10:00 بجے تک بند ہوں گے، شادی ہالز، مارکیٹ، ایونٹ ہالز اور دیگر تقریبات رات 10:00 بجے تک ختم کردی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل