Sunday, April 05, 2026
 

لندن میں سکیورٹی کی سنگین غفلت، میئر کے گارڈز اسلحہ سڑک پر بھول گئے

 



لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سکیورٹی کی ایک سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں میئر صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر ہی بھول گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لندن میں پیش آیا، جہاں میئر کی رہائش گاہ کے قریب ایک شہری کو مشکوک بیگ ملا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بیگ کو تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ بیگ میئر کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کا تھا، جس میں اسلحہ موجود تھا۔ واقعے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے فوری محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 5 پولیس افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس کے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈز نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ دوسری جانب میئر لندن کے ترجمان نے اس واقعے کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ ایسی کوتاہی دوبارہ نہ ہو۔ واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث صادق خان کو 2017 سے خصوصی پولیس سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، تاہم حالیہ واقعہ نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل