Wednesday, January 22, 2025
 

کراچی: رقم کے لین دین کا تنازع، تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق

 



شاہ لطیف کے علاقے میں رقم کے لین دین کے تنازعے پر تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے مشین ٹول فیکٹری کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ قائم دین ولد لونگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول بھینس کالونی روڈ نمبر6 پر چارے کا کاروبار کرتا تھا  دوبچوں کاباپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ ہالا سے تھا ۔مقتول کو علاقے کے رہائشی دانش حمائتی نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔ لواحقین کی جانب سے ملزم دانش حمائتی کو مقدمے میں نامزد کیا گی۔ملزم دانش دو روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا ، مقتول کا ملزم سے لین دین پرجھگڑا ہوا تھا، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس ملزم کی گرفتاری کے  لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل