Loading
لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے والے شہری کو دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ درخواست گزار محمود احمد نے پلاٹ کے حصول کے لیے درخواست دائر کی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موف دیا کہ جوہر ٹاؤن میں میرا رقبہ تھا مجھے میرا پلاٹ دیا جائے۔ وکیل ایل ڈی اے صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار پہلے والی درخواست میں ایل ڈی اے نہیں آ رہا، درخواست گزار کو بار بار فون کیا لیکن حاضر نہیں ہوا۔ وکیل صاحبزادہ مظفر علی نے کہا کہ درخواست گزار نے آکشن بھی رکوا دی ہے، یہ درخواستیں دائر کر کے عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل