Loading
سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا مجوزہ قانون ’’جامعات ترمیمی بل‘‘ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جامعات ترمیمی بل کے تحت کوئی بھی حاضر سروس افسر وائس چانسلر بننے کا اہل ہوگا جبکہ بل کے ذریعے سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ذہین افراد کو بھی وائس چانسلر بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سرچ کمیٹی کی سفارش پر تجویز کردہ 3 میں سے 1 کو رئیس الجامعہ مقرر کر سکیں گے۔ مجوزہ قانون کے تحت جامعات میں وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے اہلیت کا معیار تبدیل کیا گیا ہے۔ جامعات ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات و ترامیم ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل