Wednesday, February 26, 2025
 

ٹرمپ نے آسکر انعام یافتہ اداکارہ کی آرمی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی کتاب پر پابندی لگادی

 



امریکی فوجی اسکولوں میں 2007 میں شائع ہونے والی کتاب ;Freckleface Strawberry کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کتاب میں ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کے چہرے پر داغ اور بال سرخ رنگ کے ہیں۔ یہ معصوم لڑکی اپنے اس بدنما حلیے کو قبول کرنا سیکھتی ہے اور زندگی کے سفر میں کامیابیاں بٹورتی ہے۔ یہ کتاب ہالی ووڈ کی اداکارہ اور مصنفہ جولین مورے نے لکھی تھی۔ اس کتاب پر پابندی ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی اسکولوں میں تمام کتابوں کا "مطابقتی جائزہ" لینے کی پالیسی کے تحت عائد کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کا مقصد اسکولوں کے تعلیمی مواد’’جنسی تفریق یا امتیازی مساوات‘‘ کی شناخت کرنا ہے۔ کتاب پر پابندی کے بارے میں اداکارہ اور مصنفہ جولین نے 20 فروری کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے کتاب پر پابندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے "جھوٹ" قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پینٹاگون کا مقصد اسکولوں سے نسل، جنس اور تنوع پر بات چیت کو ختم کرنا ہے۔ ٹرمپ کے جنس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز ایسے تعلیمی مواد پر پابندی لگاتا ہے جس میں مرد اور عورت کے علاوہ کسی اور جنس کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ امریکا میں تعلیمی سال 2023-24 میں 10 ہزار سے زائد کتب پر پابندی لگائی گئی ہے جن میں زیادہ تر کتابیں نسلی، جنسیت اور تاریخی مسائل پر مبنی تھیں۔ یاد رہے کہ ایڈاہو کے ہاؤس بل 710 جو یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہے کے تحت جنسی معلومات پر مبنی کتب کو بالغوں کے سیکشن میں منتقل کرکے بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے گا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل