Wednesday, February 26, 2025
 

اسرائیل کا رمضان میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

 



اسرائیل نے ایک بار پھر رمضان کے بابرکت مہینے میں فلسطینیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے اور عبادات پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 13 سال سے 50 سال تک کی عمر والے فلسطینیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں 13 سے 50 سال عمر تک کی فلسطینی خواتین کو بھی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے بھی صرف 10 ہزار افراد کو اجازت دی جائے گی۔  صیہونی ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف 55 سال سے بڑے مرد اور 50 سال سے بڑی خواتین اور 12 سال یا اس سے چھوٹے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ صیہونی ریاست نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ حال ہی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے فلسطینی قیدیوں کو بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ داخل ہونے کے خواہش مندوں کو پہلے اجازت نامے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل