Loading
سابق پاکستانی ہیڈ کوچ اور آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ جیسن گلیسپی دو کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دے دیا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں گلیسپی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی اور صفیان مقیم کی شمولیت سے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بڑا فائدہ ہو سکتا تھا۔ وہ عرفان نیازی کی بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنا ناقابل یقین فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان خان نیازی پاکستان کے سب سے زیادہ خطرناک اور بہترین ہارڈ ہٹرز میں سے ایک ہیں، وہ ملک کے بہترین فیلڈر بھی ہیں، ان کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب نہ ہونا ناقابل یقین ہے۔ جیسن گلیسپی نے نوجوان اسپنر صفیان مقیم کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان کرکٹ کا ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صفیان مقیم ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، اگر انہیں مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ پاکستان کرکٹ کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مختصر انٹرنیشنل کیریئر میں ہی سفیان مقیم نے اپنی صلاحیتوں اور مزاج کا لوہا منوایا ہے۔ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نظر انداز کر کے صرف ایک اسپنر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں جانے کی جو غلطی کی وہ واضح تھی۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور گروپ اسٹیج میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ گرین شرٹس کو اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل