Loading
روس کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت کے داخلی راستے پر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ہونے والے دھماکے میں روس نواز نیم فوجی دستے "اربت" بٹالین کے سربراہ آرمین سرگسیان شدید زخمی ہوگئے تھے جنھیں ہیلی کاپٹر میں اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں روسی نیم فوجی دستے "اربت" بٹالین کے سربراہ کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم دسمبر میں ماسکو میں ہی بم دھماکے میں روسی جنرل آئیگور کریلوف کی ساتھی سمیت ہلاکت کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل