Loading
بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل ان سے ڈرتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے ڈیبیو ان کی زیرِ کپتانی کیا۔ جب وہ کپتان تھے تو انہوں نے ان دونوں کو رانجی ٹرافی میں شامل کرنے کے لیے کہا۔ وہ ان کی ترقی دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ دونوں ان کے ساتھ زیادہ مذاق نہیں کرتے نہیں، معلوم نہیں وہ کیوں ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ابھیشیک شرما تسلسل کے ساتھ بولنگ کرے۔ اس کی سیم پوزیشن اچھی ہے، اس کے اندر ایک اچھے بائیں ہاتھ کے اسپنر کی تمام خوبیاں ہیں۔ ہربھجن سنگھ کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ بھارتی ٹیم 2026 ٹی 20 ورلڈ کپ میں جانے کے لیے تیار ہے۔ انڈیا نے انگلینڈ کو دونوں طرح یعنی ہدف کا دفاع اور تعاقب کرتے ہوئے شکست دی۔ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو مخالف ٹیم کی کمر توڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں ابھیشیک شرما نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 135 رنز اسکور کیے تھے۔ بھارت نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل