Loading
شہر قائد کے علاقے کورنگی پولیس نے پولیو ورکر سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر کے چھینا ہوا موبائل اور اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر کورنگی آر ایریا میں پولیو ورکر زیشان کو 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنر کا لوٹ لیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی کورنگی پولیس متحرک ہوگئی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضےسے اسلحہ ، چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو نے پولیو ورکر سمیت دیگر شہریوں سے بھی واردات کا اعتراف کیا جبکہ پولیس گرفتار ڈکیت کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل