Loading
شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چھوٹو گینگ نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو چھینی ہوئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ ڈسٹرکٹ ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ، قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈاکوؤں کی شناخت بلال، ابراہیم، امان اللہ، اشوک، تائینین اور عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ان کے قبضے 4 موٹر سائیکل جو کہ تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھیں پولیس نے برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے اعتراف کیا ہے کہ واردات میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ وہ اپنے گاؤں سے لیکر آئے تھے جبکہ گرفتار ڈکیت پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے ہوئے موبائل فونز اور چھینی گئی 10 موٹر سائیکلوں کے چیسز برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار 6 رکنی ڈکیت گروہ میں شامل ڈاکوؤں کی عمریں 15 سے 17 سال کے درمیان ہیں جو کہ موٹر سائیکل چھیننے کے بعد ان کے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتے تھے۔ پولیس ڈاکوؤں سے ان کی وارداتوں کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل