Loading
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سرمایہ کاروں کی سونے میں انویسٹمنٹ کرکے اپنے سرمائے کو ڈی ویلیوایشن سے محفوظ بنانے کے بڑھتے ہوئے رحجان سے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت یکدم 53 ڈالر کے مزید اضافے سے 2868 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 2لاکھ 99ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 158روپے بڑھ کر 2لاکھ 56ہزار 859روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 36روپے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 31.50روپے کے اضافے سے 2872 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل