Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی، یاد رہے 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے’۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے عمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید ان کے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل