Wednesday, February 05, 2025
 

بھیک مانگنے کیلیے سعودی عرب جانے والا مسافر روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

 



ملک کے ہوائی اڈوں پرمسافروں کی اسکریننگ جاری ہے، ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافرکی گداگری کی غرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل پرتعینات عملے نے کارروائی کے دوران گداگری کےغرض سے سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد عثمان کےنام سے ہوئی اور تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کو اس سےقبل گداگری میں ملوث ہونے پرسعودی عرب سےڈی پورٹ کیا گیا تھا، ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیےانسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ ڈائریکٹرکراچی زون کےمطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرمسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے،گداگری میں ملوث عناصرکےخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے،مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان اوران کے سہولت کاروں سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا-

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل