Thursday, February 06, 2025
 

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور دھچکا

 



چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، چند روز قبل اسکواڈ میں شامل کیے گئے فاسٹ بولر گیرالڈ کوئٹزی بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ گیرالڈ کوئٹزی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شیڈول سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم فاسٹ بولر اب سہ ملکی سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ جنوبی افریقی اسکواڈ میں 6 نئے پلیئرز بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ انجری کے باعث جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے منتخب مارکو جینسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، کیگاسو ربادا، ریکلٹن، ٹرسٹیان اسٹبز اور وان ڈیرڈوسن سہ ملکی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس سے قبل، گیرالڈ کوئٹزی کو بائیں ہیمسٹرنگ میں انجری نے ٹی 20 میں ایک میچ تک محدود کر دیا تھا۔ سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کا پہلا مقابلہ 10 فروری کو لاہور میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جنوبی افریقی اسکواڈ بدھ کو لاہور کے لیے اڑان بھر چکا جبکہ ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کے سپرد ہے۔ گیرالڈ کوئٹزی سے قبل فاسٹ بولر اینریچ نوکیا بھی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل