Thursday, February 06, 2025
 

بلوچستان میں موسم سرد اور خشک؛ درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا

 



بلوچستان میں موسم سرد اور خشک موسم  ہے جب کہ درجہ حرارت بھی منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 6 اور ژوب میں 2، سبی میں 8 اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 اور چمن میں 3 ، گوادر میں 11 اور جیوانی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل