Loading
سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔ تمام گرفتار افراد کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل