Loading
کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے کہا کہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، ہوٹل مارگلہ کے 92 کمروں پر مشتمل موٹل کا مارکیٹ شیئر 5.46 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشاط ہوٹلز کی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہے جب کہ ہوٹل مارگلہ صرف اسلام آباد میں آپریٹ کر رہا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ جغرافیائی مارکیٹ میں اوورلیپ نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ارتکاز کا خدشہ نہیں ہے، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔ بیان کے مطابق ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل