Sunday, February 23, 2025
 

کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



سچل پولیس نے سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکووؤں کی شناخت قدرت اللہ اور مصطفیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ان کے قبضے سے 2 پستول ، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس ان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل