Loading
رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہاکہ ان تمام پولیٹیکل پارٹیز کو، ان تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرزکو جو کہ حکومت کے بینی فشریز نہیں ہیں جو ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر جوبینی فشریز نہیں ہیں ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں، ان کو ہم دعوت دے رہے ہیں کہ وہ اس لارجر پلیٹ فارم میں شامل ہوں اور پاکستان میں آئین کی بحالی کی جدوجہد میں شریک ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہم بہت جلد بہت ساری پارٹیز کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کا ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا خیال ہے وہ اس سلسلے میں کام بھی کر رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا کہ جب آپ پریشرڈ گیم کی بات کرتے ہیں تو چانسز تو ففٹی ففٹی ہوتے ہیں، جو پریشر کو ہینڈل کر لیتا ہے جو فیئر فیکٹر ہے اس کو جو ہے سب سائڈ کر دیتا ہے اس کے جیتنے کے چانسز تو ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ابھی تک جو چیمپیئنز ٹرافی ہوئی ہے یا اس سے پہلے ٹرائی اینگلر سیریز ہوئی ہے ، اگر آپ اس میں پیٹرن دیکھیں تو جن جن ٹیموں کے اوپنرز نے اسکور کیا ہے وہ جیت رہے ہیں۔ اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ پاکستان انڈیا میچز میرے خیال میں اب کرکٹ سے بڑھ کر بہت آگے جا چکے ہیں لیکن اگر ہم پاکستان ٹیم کی ریسنٹ بات کریں تو میں کبھی خوشی اور کبھی غم والی بات ہمیں نظر آتی ہے،میرا خیال ہے کہ میچ کے لیے انڈیا فیورٹ ہے لیکن اگر اللہ کرے پاکستان اور پوری قوم کی بھی دعا ہے کہ پاکستان ٹیم جیتے تو پھر میرا خیال ہے کہ ہمارے لیے خوشی تو ہو گی لیکن پھر یہ چیمپیئنز ٹرافی کا بھی اپ سیٹ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل