Monday, February 24, 2025
 

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا

 



پاک سعودی تجارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں  ممالک کے مابین تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔   ایس آئی ایف سی   کی  سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات  کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ  ہونے سے تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سےبڑھ کر  700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا  ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کی  جانب سے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک سعودی عرب آئی ٹی  خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے  پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی  رجسٹریشن  کے عمل میں سہولت کاری کے لیے  ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ معروف  سعودی  فوڈ چین البیک  کا پاکستان میں اپنی  برانچز کھولنے کا اعلان   بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل