Monday, February 24, 2025
 

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا

 



پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر تاحال جاری نہ ہوسکا۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دو ہفتے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب تک اس حوالے سے ایڈمن آرڈر جاری نہیں کیا جا سکا، جس پر ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔   ذرائع کے مطابق ماضی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق پہلے ایڈمن آرڈر جاری کیا جاتا تھا اور بعد میں اضافے کا اطلاق ہوتا تھا، لیکن اس بار ایڈمن آرڈر جاری نہ ہونے پر ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔   صدر سی بی اے پی آئی اے ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے 22 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی تاہم حیران کن طور پر تاحال اس کا ایڈمن آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اضافے کے بعد ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری کی جا چکی ہیں لیکن باضابطہ احکامات نہ آنے پر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔   ہدایت اللہ خان نے کہا کہ آج پی آئی اے انتظامیہ سے ایڈمن آرڈر کے اجرا کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی تاکہ ملازمین کی پریشانی دور کی جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل