Loading
مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اہم انکشافات مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کررہا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بازل اور یحییٰ نامی منشیات فروشوں سے ڈرگز حاصل کرکے شہر کے پوش علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل