Monday, February 24, 2025
 

ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 2025/26کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھجوا دیں

 



فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹریز( ایف پی سی سی آئی) نے بجٹ 2025/26 کیلئے ٹیرف تجاویز وزات تجارت کو بھجوادیں۔ ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کے مطابق چائے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی 11فیصد سے کم کر کے 5فیصد کی جائے۔ میڈیکل ڈیوائسزاور ادویات سازی کیلئے خام مال کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی تجویزبھی دی گئی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  نے کہا کہ کسٹم ڈیوٹی 20سے کم کر کے 5فیصد ، 6فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی صفر کی جائے۔ خام مال کی درآمد پر ڈیوٹٰ میں کمی سے مقامی سطح پر ادویات کی پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔ موٹر سائیکل کے پرزہ جات پر کسٹمز ڈیوٹی 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کی جائے۔ اسپیئرپارٹس کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق قومی ٹیرف کے ساتھ اسپیئر پارٹس کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔ کاغذ اور پیر بورڈ پر کسٹم ڈیوٹی 10فیصد برقراراور ریٹیل ڈیوٹی ختم کی جائے۔ پرنٹڈ میٹیرل کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی  3 فیصد سے بڑھا کر 20 کی جائے۔ 4 ارب پرنٹڈ میٹریل درآمد ہوتا ہے جو مقامی سطح پر پرنٹ ہو سکتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بچے گا بلکہ نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔ عاطف اکرام شیخ کے مطابق 5 سال پرانی تعمیراتی مشینری کی درآمد پر پابندی ہٹانے اور 10 سال پرانی کی درآمد کی اجازت دینے کی بھی تجویز ہے۔ اس اقدام سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں کمی ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل