Wednesday, February 26, 2025
 

ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن؛ کروڑوں کی منشیات برآمد

 



اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 4 کروڑ سے زائد مالیت کی 59.22 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں اور 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان میں حب کے علاقے اوتھل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 23 کلو افیون اور 11 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ لاہور میں چھاپے کے دوران مکان سے 20 کلو کوکین برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں جی ٹی روڈ کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 2.350 کلو آئس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک شخص کو گرفتار کرکے  1.2 کلوافیون، 1.2 کلو چرس اور 470 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل