Wednesday, February 26, 2025
 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ بڑھ گئے

 



 زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  آئی ایم ایف کے تیکنیکی مشن کے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ڈیڑھ ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے، مارچ کے پہلے ہفتے میں دوسرے مشن کی آمد، مشن کے  معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قرض پروگرام کی دوسری قسط کی ممکنہ منظوری کے نتیجے میں آئندہ 3 سے 4ہفتوں کے دوران ایک سے ڈھائی ارب ڈالر کے انفلوز کی امیدوں سے بدھ کو ایک بار پھر روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔  اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہیں۔ پاکستان میں ممکنہ انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06 پیسے کی کمی سے 279روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 02 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار ہے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباو بھی ہے اور یہ عوامل زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل