Monday, March 10, 2025
 

بارسلونا، 10 پاکستانی نژاد افراد دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار

 



اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم کے رکن ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اور اس کارروائی میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ آپریشن 3 مارچ کی رات انجام دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف کرتے ہوئے ان کے نظریات کو فروغ دے رہے تھے۔ ان افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان پر دہشت گردی کی مدد، دہشت گردی کے پروپیگنڈے، دہشت گردوں کی مالی معاونت، اور دہشت گردی کے لیے بھرتی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل