Loading
لاہور میں شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروپ کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابقشادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ گرفتارکیا۔ ڈکیت گروپ کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران روہی نالے سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شادمان مارکیٹ اور اچھرہ بازار شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے واردات کرتے تھے۔ ملزمان مختلف مارکیٹس اور بازار میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں بھی چوری کرتے تھے۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور 30 بور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان محسن ، محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل