Monday, March 10, 2025
 

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ 

 



سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا  نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلمنٹ  کے مشترکہ اجلاس سے قبل ان کے گھر پر  چھاپہ مارا گیا۔  صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر چھاپہ پڑنے کی وجہ سے میں پارلیمانی کمیٹی میں تاخیر سے پہنچا، مجھے پیغام پہنچانے کی جو کوشش کی گئی وہ مجھے موصول ہوگیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ میرے گھر پر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا گیا تو واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل