Monday, March 10, 2025
 

عالمی اور ملکی سطح پر سونے کے نرخ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

 



عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے بعد ملکی سطح پر بھی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔  اسی طرح  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 3388روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2904روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل