Loading
انشورنس سیکٹر کے مجموعی اثاثے 2,900 ارب روپے تک پہنچ گئے. ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انشورنس کمپنیوں کے سی ای اوز کی ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں انشورنس سیکٹر کے کردار اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے انشورنس سیکٹر کی ترقی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، متبادل مالی معاونت کے ذرائع کو فروغ دینا چاہتے ہیں، انشورنس انڈسٹری کو جدیدیت اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ انشورنس سیکٹر کے مجموعی اثاثے 2,900 ارب روپے تک پہنچ گئے، یہ شعبہ براہ راست 20,000 اور بالواسطہ 234,000 ملازمتیں فراہم کر رہا ہے، انشورنس کمپنیوں کا مجموعی تحریری پریمیم 613 ارب روپے تک جا پہنچا، اب تک ادا کیے گئے کلیمز 373 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کیا گیا، وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن اور پالیسی امور پر غور کی یقین دہانی کرائی، آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے مشاورتی عمل 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ماہرین کی ٹیم تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، پالیسی اقدامات انشورنس انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل