Loading
تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے جمعیت علماء اسلام کا وفد پارلیمنٹ لاجز پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو ائی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر کامران مرتضی پر مشتمل ہے جبکہ مذاکرات کی بیٹھک میں پی ٹی ائی کی جانب سے اسد قیصر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی معاملات پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بامقصد مذاکرات کیے گئے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ امور پر مستقبل میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل