Monday, March 10, 2025
 

گلشن معمار میں گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 



گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر کی چھت گرنے کے باعث ملبے اور ریتی بجری تلے دب کر جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ گزشتہ روز افغان کیمپ میں ادا کر دی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 کمسن سمیت 5 سگی بہنیں بھی شامل تھیں ، جاں بحق ہونے والی 4 بچیوں سمیت 6 خواتین کی میتیں ایدھی سرد خانے سے غسل و کفن کے بعد ایمبولینسوں کے ذریعے افغان کیمپ لیجائی گئیں۔ اس موقع پر خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ متوفین کے اہلخانہ ، رشتے دار اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی بعدازاں جاں بحق ہونے والی بچیوں سمیت 6 خواتین کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے ہفتے کی شب گلشن معمار افغان کیمپ میں گھر کی پری کاسٹ چھت کو مضبوط کرنے کے لیے رتی بجری منگوائی تھی اور تمام ریتی بجری کو پری کاسٹ چھت پر پہنچایا گیا تھا جس کے باعث چھت وزن برداشت نہ کر سکی اور گھر میں موجود افراد پر آگری جس کے نتیجے میں ملبے اور ریتی بجری میں دب کا 5 سگی بہنوں سمیت 6 خواتین جاں بحق ہوئی تھیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 سگی بہنوں کی شناخت 25 سالہ سعدیہ ، 20 سالہ کائنات ، 7 سالہ عشال ، 7 سالہ عائشہ ، 6 سالہ ثانیہ دختر رضا جبکہ 8 سالہ نسرین دختر میکائل کے نام سے کی گئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل