Loading
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والاآئینی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق بینچ سے الگ ہو گئے. جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملے پر فیصلہ دے چکے ہیں. کمپنیوں کے وکلا نے سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فروغ نسیم صاحب، عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہو گا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو تو چلانے دیں. سپریم کورٹ نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ بعد ازاں نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا، آئینی بینچ کمیٹی نے جسٹس عامر فاروق کی جگہ جسٹس شاہد بلال حسن کو شامل کر لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل