Monday, March 10, 2025
 

امریکی آئل ٹینکر اور پرتگالی بحری جہاز میں خوفناک تصادم؛ درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ

 



یارکشائر کے ساحل سے دور شمالی سمندر میں امریکی پرچم والے آئل ٹینکر اور کنٹینرز سے لدا پرتگالی بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ شمال مشرقی قصبے ویدرنسی کے قریب ہمبر ایسٹوری میں صبح 10 بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر کا نام اسٹینا امیکولیٹ ہے اور اس پر امریکی پرچم لہرا رہا تھا جب کہ بحری جہاز کا نام سولونگ تھا اور اس پر پرتگالی پرچم لہرا رہا تھا۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیم بھیج دی گئی جس میں لائف بوٹس اور ایک کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹر شامل ہے۔ امدادی کاموں کے دوران حادثے کی جگہ سے 32 افراد کو شدید زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔ جن میں سے اکثریت کی حالت نازک ہے۔ آئل ٹینکر اسٹینا امیکولیٹ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہے تاہم انھوں نے حادثے کی وجہ اور نوعیت پر تبصرے سے گزیر کیا۔ بحری جہاز کی ملکیت رکھنے والے ادارے نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل